جماعت اسلامی نائيجيريا كی جانب سے پادری كے بيانات كی مذمت

IQNA

جماعت اسلامی نائيجيريا كی جانب سے پادری كے بيانات كی مذمت

13:02 - January 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2255455
بين الاقوامی گروپ : نائيجيريا كی نصر الاسلام نامی جماعت نے ملك میں موجود مسيحی انجمن كے رہنما كے اس بيان كی شديد مذمت كی ہے كہ جس میں انہوں نے مسلمان پر قومی نسل كشی كا الزام عائد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «romandie» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نائيجيريا كی جماعت نصر الاسلام كے سيكرٹری جنرل خالد عليو، نے اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ نائيجيرين مسلمان بھی بعض نامعلوم افراد كے گرجا گھروں پر حملوں سے نالاں اور رنجيدہ ہیں، كہا : مسلمان رہنما مسيحی ہم وطنوں كے مذہبی مقامات پر حملوں كی پرزور مذ مت كرتے رہے ہیں ليكن اس كے باوجود مسيحی انجمن كے رہنما "آيواوريتسو جافر" نے مسلمانوں پر قومی اور دينی نسل كشی كا الزام عائد كيا ہے كہ جو مسلمانوں كو للكارنے اور ان كی توہين كے مترادف ہے ۔
932383
نظرات بینندگان
captcha