ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «المنار»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ سياسی شوری كے سربراہ نے كہا : آج خطے میں اسلامی بيداری كے مسئلہ فلسطين اور آزادی قدس كی طرف بڑھتے رجحان سے عالم اسلام كے قبلہ اول كی نسبت جوش و خروش كا اندازہ كيا جا سكتا ہے جبكہ ان حالات میں عرب ليگ كی جانب سے شام كے خلاف شديد ردعمل پر سب مسلمان حيران ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ : عرب امرا جو خو د كو بہادری ، عزت اور عربی افتخار كا وارث سمجھتے ہیں، نے اب تك فلسطين اور مسلمانوں كے قبلہ اول قدس كے حوالے سے اس عربی و اسلامی بہادری اورعزت كا مظاھرہ كيوں نہیں كيا ہے !
932456