ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ حازم صلاح ابو اسماعيل جو 9جنوری كو مصر كے شھر اسكندریہ میں عوامی كنونشن سے خطاب كر رہے تھے ، نے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلامی معاشرے كے تمام افراد كی فردی اور اجتماعی زندگی میں احكام شريعت پر عمل درآمد ضروری ہے ۔
ابو اسماعيل نے مصر كی فوجی شوری اور زمام مملكت سنبھالنے میں اس كے كردار كی وضاحت كرتے ہوئے كہا : فوج كو یہ خطرہ لاحق ہے كہ حكومت ہاتھ سے نكل جانے كی صورت میں اس كا عدالتی ٹرائل ہو گا ۔
شماره خبر :932538