حجاب پر پابندی ، بينكاك میں مسلمانوں كا مظاھرہ

IQNA

حجاب پر پابندی ، بينكاك میں مسلمانوں كا مظاھرہ

18:24 - January 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2256063
بين الاقوامی گروپ : تھائی لينڈ كے بدھ فرقہ سے متعلق سكول كی ايك نوجوان طالبہ كو حجاب سے منع كرنے كے خلاف سينكڑوں مسلمانوں نے وزيراعظم ہاؤس كے سامنے دھرنا ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "مسلمان برائے صلح " نامی گروپ نے "واٹ نانگجوك " سكول كی جانب سے ايك با حجاب طالبہ پر پابندی كو اسلام كے خلاف ايك تعصب آميز اقدام قرار ديا ہے ۔
مسلمانوں كا كہنا ہے كہ اسكول كا یہ اقدام وزارت تعليم كے ان قوانين كی صريح خلاف ورزی ہے جن كے تحت طلبہ كو انتخاب لباس كا پورا پورا حق ہے ۔
ان اقدامات كے بعد مسلمانوں نے تھائی لينڈ كے وزير اعظم سے درخواست كی ہے كہ اس مسئلے كو فوری حل كيا جائے۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہروں كے بعد تھائی وزير تعليم نے اس مسلمان گروپ كے رہنماؤں سے ملاقات كی اور ان كے خدشات دور كرنے كی يقينی دہانی كرائی ۔
933058
نظرات بینندگان
captcha