حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كا چہلم سيد الشھداء كی مناسبت سے خطاب

IQNA

حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كا چہلم سيد الشھداء كی مناسبت سے خطاب

18:25 - January 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2256064
بين الاقوامی گروپ : سيد حسن نصراللہ ۱۴ جنوری بروز ہفتہ كو لبنان كے شھر بعلبك میں چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے ویڈيو خطاب كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ملائشيا كی اطلاع رساں ويب سائیٹ "nowlebanon" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ چند ہفتے قبل بيروت كے مضافاتی علاقے (ضاحیہ جنوبیہ) میں روز عاشور كے جلوس میں براہ راست شركت كے بعد اس مرتبہ "بعلبك" میں چہلم امام حسين (ع) كی مجلس سے خطاب كریں گے۔
اس خطاب كا ہدف حزب اللہ كے ساتھيوں اور اراكين كی روحانی اقدار كو مستحكم كرنا اور حزب اللہ كے خلاف نئی جنگ شروع كرنے پر مشتمل اسرائيلی دھمكيوں كا منہ توڑؑ جواب دينا ہے ۔
ماہرين كا خيال ہے كہ سيد حسن نصراللہ عراق میں امريكی شكست ، شام اور عراق میں ہونے والے بم دھماكوں اور ملكی اور بين الاقوامی حالات كا جائزہ لیں گے ۔
932453
نظرات بینندگان
captcha