ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے عراقی خبر رساں ايجنسی "فنون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان كتابوں كی تقسيم كا ہدف وہابی افكار كی ترويج اور زائرين كو مزارات آئمہ (ع) كی زيارت سے روكنا ہے ۔
عراق كے ممتاز عالم دين محمود الصافی نے اس بارے میں كہا : وہابيوں نے امام حسين (ع) كی زيارت كے لیے آنے والے پيدل زائرين كے درميان یہ كتابیں تقسيم كی ہیں تا كہ انہیں زيارت سے روكا جا سكے ۔
الصافی نے واشگاف الفاظ میں كہا : وہابی اھل بيت (ع) كے چاہنے والوں كو گمراہ كرنے كے لیے اور تعليمات اھل بيت (ع) سے دور كرنے كے لیے جعلی اور غير معتبر حديثوں سے استفادہ كرتے ہیں ۔
932580