سلمان رشدی كی ہندوستان آمد ، حكومت اور مسلمانوں كے درميان كشيدگی

IQNA

سلمان رشدی كی ہندوستان آمد ، حكومت اور مسلمانوں كے درميان كشيدگی

0:05 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256107
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان میں سلمان رشدی كی آمد كے خلاف مسلمانوں كی جانب سے احتجاج كے باوجود حكومت نے اسے ہندوستان آنے كی اجازت دے دی ہے ۔
ايران كے قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ (اليوم السابع) كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ "گيتاپور" كے ادبی فيسٹيول میں شركت كی غرض سے ہندوستان كا سفر كرنے والے سلمان رشدی كو مسلمانوں كی شديد مخالفت كا سامنا ہے جو اس كا ويزہ منسوخ كرنے كا مطالبہ كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ رشدی كا تعلق ہندوستان سے ہے اور وہ كافی عرصے سے برطانیہ میں مقيم ہے ۔ اس نے ۱۹۸۸ء میں "آيات شيطانی" كے نام سے ايك توہين آميز اور اسلام مخالف ناول لكھا تھا جس میں رسول اكرم (ص) كی شان میں صريح گستاخی كی گئی تھی ، اسی لیے امام خمينی (رح) نے تاريخی فتوٰی جاری كر كے اس استعماری ايجنٹ كو مرتد اور واجب القتل قرار ديا تھا ۔
933691
نظرات بینندگان
captcha