ايران كے قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ AlResalah كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "الاقصی وقف و ميراث فاؤنڈيشن " نے اپنی سالانہ رپورٹ میں كہا ہے كہ صیہونی حكومت نے مجرمانہ اقدامات كا سلسلہ جاری ركھتے ہوئے امسال ۸ مساجد كو نذر آتش ، ۱۳ مساجد كی بے حرمتی اور ۹ كے لگ بھگ مسلمان قبرستانوں كو مسمار كرنے كے علاوہ مسيحی برادری كے مقدس مقامات پر بھی حملہ كيا ہے ۔
فاؤنڈيشن نے مزيد كہا ہے كہ صیہونی حكومت، عدالت اور فوج كے علاوہ یہودی شہريوں نے بھی ان مذموم كاروائيوں كا مكمل ساتھ ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونيوں كے مسجد اقصی پر متعدد حملوں كے لیے ايك عليحدہ رپورٹ ترتيب دی گئی ہے ۔۔
933812