ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراقی خبر رساں ايجنسی " نون " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق میں اقوام متحدہ كے خصوصی نمائندے " مارٹن كوئيلر" نے ايك بيان جاری كر كے بعقوبہ ، الناصریہ، بغداد اور عراق كے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماكوں پر شديد رد عمل ظاہر كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان دھماكوں كا سد باب كرنے كے لیے عراقيوں كے درميان قومی يكجہتی بہت ضروری ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اقوام متحدہ كے خصوصی ايلچی نے شہداء كے اہل خانہ سے تعزيت كی اور زخمی افراد كی جلد شفايابی كے لیے دعا بھی كی ۔
933479