یہودی بستيوں كی تعمير اور مزيد فلسطينی علاقوں پر قبضے كے رجحان میں غير معمولی اضافہ

IQNA

یہودی بستيوں كی تعمير اور مزيد فلسطينی علاقوں پر قبضے كے رجحان میں غير معمولی اضافہ

17:34 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256320
بين الاقوامی گروپ : اسرائيلی آرگنائزيشن " اب صلح " نے ۱۱ جنوری كو ايك رپورٹ میں اعلان كيا ہے كہ ۲۰۱۱ء میں یہودی بستيوں كی تعمير اور مزيد فلسطينی علاقے ہتھيانے كے رجحان میں غير معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " Palestine Info " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كی ايك پرائيویٹ آرگنائزيشن (اب صلح) جو یہودی بستيوں كی تعمير اور مزيد فلسطينی علاقوں پر اسرائيلی قبضے كی مخالف ہے ، نے اپنی ايك رپورٹ میں اعلان كيا ہے كہ صیہونيوں كی طرف سے "دريائے اردن كے مغربی كنارے " اور مقبوضہ قدس كے اندر یہودی تعميرات میں غير معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
آرگنائيزيشن نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيلی حكام دريائے اردن كے مغربی كنارے پر 1850 جديد مكانات تعمير كر رہے ہیں ۔
933307
نظرات بینندگان
captcha