قدس كی حمايت كے لیے عالمی كانفرنس بلائی جائے : ہنیہ اور شيخ الازہر كا اتفاق

IQNA

قدس كی حمايت كے لیے عالمی كانفرنس بلائی جائے : ہنیہ اور شيخ الازہر كا اتفاق

17:25 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256322
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے وزير اعظم اور شيخ الازہر احمد الطیّب نے ۱۱ جنوری بروز بدھ كو ايك ملاقات كے دوران قاہرہ میں "عالمی قدس كانفرنس" بلانے پر اتفاق كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "CPI" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنیہ كی شيخ الازہر كے ساتھ ملاقات كے دوران طرفين نے قدس كی یہودی سازی كے اسرائيلی اقدام، اسرائيلی فوجيوں كی جانب سے دينی مراكز اور مسجد اقصٰی پر حملوں اورمختلف فلسطينی گروپوں كے درميان اتحاد قائم كرنے جيسے امور پر تبادلہ خيال كيا ۔
اسماعيل ہنیہ نے پريس كانفرنس كے دوران بتايا : قومی يكجہتی اور مختلف گروپوں كے مابين اتفاق كی كوششیں جاری ہیں ليكن اسے فلسطينی عوام كے حقوق پر سودے بازی كے بدلے قبول نہیں كيا جائے گا ۔
933206
نظرات بینندگان
captcha