ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمال تاج الدين نے آج ۱۳ جنوری كو العالم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : امريكہ جان لے كہ عرب ممالك میں انقلابی تحريكیں زور پكڑ چكی ہیں اور عرب عوام آئندہ امريكہ كے دست نگر نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امريكہ یہ كوشش كر رہا ہے كہ مصر كی نئی جماعتوں سے نزديك ہو چونكہ اسے بخوبی پتہ ہے كہ یہ جماعتیں سياسی حوالے سے انتہائی اہم كردار كی حامل ہیں اور ان كی پاليسياں مصر سے باہر كی دنيا پر بھی اثر انداز ہوں گی ۔
934346