سوئزر لينڈ حكام كی شوری مركزی مسلمين كے ساتھ عہد شكنی

IQNA

سوئزر لينڈ حكام كی شوری مركزی مسلمين كے ساتھ عہد شكنی

21:46 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256389
بين الاقوامی گروپ : سوئزر لينڈ كے شہر «بولك» (Buelach) میں مقامی حكام نے بين الاقوامی وحدت اسلامی سيمينار كے انعقاد كا لائسنس منسوخ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tsr.ch» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوری مركزی مسلمين سوئزر لينڈ نے ايك اعلامیے میں كہا ہے كہ بولك شہر كے حكام نے اس اسلامی فاؤنڈيشن كے ساتھ اپنی قراردار كو لغو كر كے وحدت اسلامی ۲۰۱۲ء سيمينار كی تقريب كو منسوخ كر ديا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : شہر كے حكام شوری مركزی مسلمين پر شدت پسندی كا الزام عائد كرتے ہوئے سيمينار كا انعقاد روكنے كے درپے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی وحدت اسلامی سيمينار ۲۰۱۲ء شوری مركزی مسلمين كے زير اہتمام فروری كے اواخر میں منعقد كرنے كا اعلان كيا گيا ہے ۔
934334
نظرات بینندگان
captcha