اردن كے اسلام پسندوں كی جانب سے صیہونيوں كے ساتھ مذاكرات كی مذمت

IQNA

اردن كے اسلام پسندوں كی جانب سے صیہونيوں كے ساتھ مذاكرات كی مذمت

21:45 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256390
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلمين اردن سے منسلك حزب عمل اسلامی نے فلسطينی اتھارٹی اور صیہونی حكومت كے درميان بے ہودہ مذاكرات كی نسبت خبردار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب عمل اسلامی اردن نے ايك اعلامیہ جاری كر كے فلسطينی اتھارٹی سے كہا ہے كہ جلد از جلد صیہونی حكومت كے ساتھ مذاكرات كا سلسلہ روك دے ۔
اس بيان كے ايك دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : ان مذاكرات سے صرف امريكی اور اسرائيلی مفادات پورے ہو رہے ہیں لذا فلسطينی اتھارٹی كو اس سازش كا حصہ نہیں بننا چاہئیے ، یہودی بستيوں كی تعمير اور قدس كی یہودی سازی كے بعد مذاكرات كا تسلسل فلسطينی عوام كے قومی حقوق پر ڈاكہ ڈالنے كے مترادف ہے ۔
934364
نظرات بینندگان
captcha