ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل «اكملالدين احساناوغلو» نے ايك بيان میں مغربی كنارے كے گاؤں «ديراستيا» كی مسجد پر صیہونيوں كے حملے اور مسجد كی ديواروں پر اسلام مخالف اور نسلی امتياز پر مشتمل وال چاكنگ كی شديد مذمت كی ہے ۔
انہوں نے اس بيان میں زور دے كر كہا : صیہونی حكومت ان حملوں اور ان كے نتيجے میں ہونے والے نقصان كی ذمہ دار ہے اور اسرائيلی حكام یہودی بستيوں میں آباد صیہونيوں كے اس قسم كے اقدامات كی براہ راست جوابدہ ہے ۔
934831