لندن : سورہ مجادلہ كی تفسير پر مشتمل درس كا انعقاد

IQNA

لندن : سورہ مجادلہ كی تفسير پر مشتمل درس كا انعقاد

23:50 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257358
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے "اسلامی ترقياتی و تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ" (IIDR) كے تعاون سے يونيورسٹی آف لندن سے منسلك "كوئين ميری"، كالج میں سورہ مجادلہ كے درس تفسير كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IIDR»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ درس ۴ فروری كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے سے شام ۶:۳۰ بجے تك منعقد ہو گا كہ جس میں سورہ مباركہ مجادلہ كی تفسير پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
ياد رہے كہ بيلجم میں مسلم يوتھ اينڈ سٹودنٹ فیڈريشن كے صدر "شيخ عادل رحمان" سورہ مجادلہ كی تفسير بيان كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ترقياتی و تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ (IIDR) قرآن كی تعليم و تحقيق كی غرض سے ہر ماہ باقاعدگی سے مختلف قرآنی موضوعات پر دروس كا انعقاد كرتا ہے ۔
934905
نظرات بینندگان
captcha