بحرينی عزاداروں پر آل خليفہ كی سيكيورٹی فورسز كا حملہ

IQNA

بحرينی عزاداروں پر آل خليفہ كی سيكيورٹی فورسز كا حملہ

23:52 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257360
بين الاقوامی گروپ : چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے عزاردای میں شريك بحرينی عزاداروں پر آل خليفہ اور آل سعود كے كارندوں نے حملہ كر كے ايك بڑی تعداد كو زخمی كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «الوفاق» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ السنابس گاؤں میں ہزاروں عزاداروں نے چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے «الشهداء» اسكوائر كی جانب جلوس نكالا مگر چوك پر پہنچنے سے قبل ہی آل خليفہ كی افواج نے عزاداروں كے راستے میں ركاوٹیں كھڑی كر كے انہیں وحشيانہ تشدد كا نشانہ بنايا ۔
دوسری طرف ، بحرين كی "حزب وفاق ملی " نے ايك۲۴ سالہ جوان يوسف احمد عباس كی شہادت میں ملوث عناصر كو بے نقاب كرنے كے لیے مستقل تحقيقات كا مطالبہ كيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ آل خليفہ حكومت نے حال ہی میں اس جوان كی ميت ورثہ كے حوالے كی ہے ۔
935220
نظرات بینندگان
captcha