برطانوی ميوزيم میں قرآن كريم كے قديم نسخے كی نمائش

IQNA

برطانوی ميوزيم میں قرآن كريم كے قديم نسخے كی نمائش

23:48 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257361
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ جنوری سے شروع ہونے والی "حج : قلب اسلام كی جانب سفر " نامی نمائش میں دنيا كا ايك قديم ترين قرآن كريم پيش كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كا یہ قديم ترين نسخہ برٹش لائبريری نے نمائش میں پيش كرنے كے لیے عارضی طور پر ميوزم كے حوالے كيا ہے ۔
برٹش لائبريری كی انتظامیہ كے مطابق اس قرآنی نسخے كا تعلق آٹھویں صدی عيسوی سے ہے اور اسے مكہ يا مدينہ میں ہرن كی كھال پر كتابت كيا گيا تھا ۔
ياد رہے كہ اس نسخے میں ديگر قديمی نسخوں كی مانند اعراب نہیں ہیں جبكہ ہر آيت كے اختتام پر ايك علامت لگائی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قرآن كريم انيسویں صدی سے اب تك لندن شہر میں واقع ميوزم میں موجود ہے ۔
934971
نظرات بینندگان
captcha