ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كا یہ قديم ترين نسخہ برٹش لائبريری نے نمائش میں پيش كرنے كے لیے عارضی طور پر ميوزم كے حوالے كيا ہے ۔
برٹش لائبريری كی انتظامیہ كے مطابق اس قرآنی نسخے كا تعلق آٹھویں صدی عيسوی سے ہے اور اسے مكہ يا مدينہ میں ہرن كی كھال پر كتابت كيا گيا تھا ۔
ياد رہے كہ اس نسخے میں ديگر قديمی نسخوں كی مانند اعراب نہیں ہیں جبكہ ہر آيت كے اختتام پر ايك علامت لگائی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قرآن كريم انيسویں صدی سے اب تك لندن شہر میں واقع ميوزم میں موجود ہے ۔
934971