ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نےالجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام كا انعقاد گزشتہ روز زين العابدين بن علی حكومت كے سقوط كو ايك سال پورا ہونے كی مناسبت سے عرب حكام اور رہنماؤں كی موجودگی میں كيا گيا ۔
تيونس كی نگران حكومت كے" صدر محمد المنصف المرزوقی" نے تقريب سے خطاب كے دوران كہا : عدل و انصاف كے نفاذ كے بغير حقيقی صلح ناقابل تصور ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تيونس كے عوام نے بن علی كو معزول كر كے انقلاب كا پہلا مرحلہ طے كر ليا ہے اور اب یہی عوام اپنے ملك كی تعمير اور ترقی كے لیے كوشاں ہیں ۔
935170