فرانس میں" ۲۰۱۲ء ؛ الحاد كا خاتمہ اور توحيد كا آغاز"نامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

فرانس میں" ۲۰۱۲ء ؛ الحاد كا خاتمہ اور توحيد كا آغاز"نامی كانفرنس كا انعقاد

23:53 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258137
بين الاقوامی گروپ : "سال ۲۰۱۲؛ الحاد كا خاتمہ اور توحيد كا آغاز"كے عنوان سے كانفرنس اتوار۲۲ جنوری كو فرانس كے شھر پيرس میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «harunyahya.fr» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس پيرس میں مشہور ومعروف مسلمان مؤلف اور محقق ؛ «هارون يحيی» ، علوم اسلامی كے استاد؛ «علی سعدون انگين» اور دينی علوم كے محقق ؛ «اوفوك زيتين‌اوغلو» كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
اس كانفرنس میں شريك افراد مخلتف ممالك كی صورتحال كا جائزہ لينے كے ساتھ ساتھ شہريوں كے دينداری كی طرف رجحان اور الحادی مكاتب فكر سے بيزاری كے اعداد و شمار پيش كریں گے علاوہ ازیں ۲۰۱۲ ء میں لوگوں كے اسلامی تعليمات كی جانب رجحان كی وجوہات پر بھی بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
935276
نظرات بینندگان
captcha