لبنانی اسلامی يونيورسٹی كی پرفيسر "ندا بدران" ، نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : ۱۹۷۹ء میں ايران كے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد امام خمينی نے فرمايا تھا كہ یہ انقلاب ايران تك محدود نہیں رہے گا بلكہ پوری دنيا كو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دنيا میں رونما ہونے والے حالیہ انقلاب ايرانی اسلامی انقلاب كے بانی امام خمينی (رہ) كی بصيرت اور دور انديشی كے آئينہ دار ہیں ۔
ندا بدران نے مزيد كہا : ايران كے اسلامی انقلاب كی مثال ايك بيج كی سی ہے جسے ۱۹۷۹ء میں امام خمينی (رہ) نے بويا تھا اور آج خطے میں اسلامی بيداری كی لہر اسی كا ثمرہ ہے ۔
935208