ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «tdg» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوئزر لينڈ كے ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ سوئزر لينڈ میں مسلمانوں كی مركزی شوری نے خليج فارس میں اسلامی ممالك كے دينی عہديداروں سے دارالحكومت "برن" میں سوئٹزرلينڈ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كے لیے ضروری فنڈ فراہم كرنے كے حوالے سے مذكرات كیے ہیں ۔
سوئزرلينڈ میں مسلمانوں كی مركزی شوری كے سربراہ " نيكولاس بلانچو" نے كہا ہے : اس عظيم الشان مسجد كی تعمير كے لیے ہمیں تقريبا بيس ملين سوئس فرانك دركار ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ سوئس ذرائع ابلاغ كے مطابق نيكولاس بلانچو نے گزشتہ سال مسجد كی تعمير كے حوالے سے كويت اور قطر كے دينی عہديداروں اور تاجروں كے ساتھ مذاكرات بھی كیے ہیں ۔
935654