حسنی مبارك كی رہائی كے لیے صیہونيوں كی دعائیں!

IQNA

حسنی مبارك كی رہائی كے لیے صیہونيوں كی دعائیں!

23:52 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258144
بين الاقوامی گروپ : ايك صیہونی راہب نے اسرائيلی حكومت كی جانب سے سابق مصری حكومت كی حمايت كو درست خيال كرتے ہوئے كہا كہ ہم حسنی مبارك كی صحت و سلامتی كے لیے خدا كے حضور دعا گو ہیں (!)
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك طرف سے مصری عوام ، انقلاب كے دوران عوامی قتل عام پر مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كو تختہ دار پر لٹكانے كا انتظار كر رہے ہیں جبكہ دوسری طرف سے اسرائيل كی انتہا پسند تحريك "شاس" كے مذہبی رہنما "عوواديا يوسيف " نے كہا ہے كہ وہ حسنی مبارك كی جلد رہائی كے لیے دعا گو ہے !
قابل ذكر ہے اس صیہونی راہب نے دعوی كيا ہے : حسنی مبارك جنگ و جدال سے نفرت كرنے والا ايك نيك شخص ہے ليكن افسوس كہ وہ اقتدار سے محروم كر ديا گيا ہے !
935768
نظرات بینندگان
captcha