قانون میں ترميم كے بہانے آل خليفہ كی بحرين كے حالات سے چشم پوشی كی كوشش

IQNA

قانون میں ترميم كے بہانے آل خليفہ كی بحرين كے حالات سے چشم پوشی كی كوشش

23:51 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258146
بين الاقوامی گروپ :بحرين كی " ۱۴ فروری يونين" نے بحرين كے بادشاہ " حمد بن عيسی آل خليفہ" كی جانب سے ملك كے آئين میں ترميم پر مشتمل مسودے كو منظوری كے لیے پارليمنٹ میں پيش كرنے پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الوفاق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی حزب " ۱۴ فروری يونين " نے كل ۱۵ جنوری كو ايك بيان میں بحرين كے بادشاہ كی طرف سے ملك كے بنيادی قانون میں ترميم كے بيان پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے اس كی مذمت كی ہے ۔
اس بيان میں بحرين كے انقلابی عوام بالخصوص جوانوں سے اپيل كی گئی ہے كہ حالات كا ڈٹ كر مقابلہ كریں اور آل خليفہ حكومت كے سقوط تك ثابت قدمی كا مظاہرہ كریں ۔
935930
نظرات بینندگان
captcha