چہلم امام حسين ( ع) كی مناسبت سے ہنگری میں عزاداری كا انعقاد

IQNA

چہلم امام حسين ( ع) كی مناسبت سے ہنگری میں عزاداری كا انعقاد

0:00 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2258898
بين الاقوامی گروپ : ہنگری كی جمعيت اھل بيت (ع) نے عراقی سفير كی موجودگی میں چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے عزارادی كا انعقاد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «صوت العراق» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بنگری كی جمعيت اھل بيت (ع) نے ہر سال كی طرح امسال بھی ہنگری كے دارالحكومت "بڈاپسٹ" میں عزاداری امام حسين (ع) كا اہتمام كيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ عزاداری كا یہ پروگرام عراق كے سفير "قاسم عسكر حسن" كی موجودگی میں منعقد ہوا ہے جو جميعت اھل بيت (ع) كے روحانی اور مالی معاون كی حيثيت سے پہچانے جاتے ہیں اور جميعت كے زير اہتمام منعقد كیے جانے والے ہر مذہبی پروگرام میں بڑے جوش و خروش سے شركت كرتے ہیں ۔
عزاداری كے اختتام پر عراقی سفير نے ملك كے خطرناك حالات سے نكلنے كے لیے عراقی عوام كے درميان اتحاد و يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا اور جميعت اھل بيت (ع) كا شكریہ ادا كرتے ہوئے عزادارن امام حسين (ع) كے لیے دعائے خير كی ہے ۔
936104
نظرات بینندگان
captcha