ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Nigerian Tribune» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كرنل "وكٹور ابھالم " نے ايك بيان میں اس مسئلہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كی بےحرمتی كے واقعہ پر فوج كی تحقيقات كے بعد اس بات كی نشان دہی ہوتی ہے كہ فوج پر لگايا جانے والا الزام بے بنياد تھا۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ فرقہ "بوكو حرم" كے عائد كردہ الزام كی وجہ اس فرقے كے خلاف كی گئی فوجی كاروائياں ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ یہ انتہا پسند فرقہ نائيجيريا میں القاعدہ كی ايك شاخ شمار ہوتا ہے كہ جس نے ملك كی مسيحی برادری پر كئی حملے كیے ہیں۔
936514