غزہ میں ايك لاكھ رہائشی مكانوں كی ضرورت ہے : اسلامی تعاون تنظيم

IQNA

غزہ میں ايك لاكھ رہائشی مكانوں كی ضرورت ہے : اسلامی تعاون تنظيم

0:00 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2258903
بين الاقوامی : اسلامی تعاون تنظيم نے كل ۱۶ جنوری كو اپنی ماہانہ رپورٹ میں غزہ كے عوام كی ناگفتہ بہ صورتحال كا جائزہ لينے كے بعد غزہ میں فوری طور پر ايك لاكھ رہائشی مكانوں كی تعمير پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظٰيم نے اسلامی ممالك سے اپيل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ میں اسرائيلی حملوں سے مسمار ہونے والے گھروں كی تعمير نو كے لیے تيزی سے فنڈ جمع كریں ۔
اس تنظيم نے اسرائيلی فوج كی طرف سے غزہ كے مسلسل چھ سالہ محاصرے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : غزہ كے محاصرے سے صورت حال تيزی سے خراب ہو رہی ہے اور یہ امر رہائشی مكانوں میں كمی كا موجب بن رہا ہے ۔
936147
نظرات بینندگان
captcha