عراق میں " اسلامی فقہ " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

عراق میں " اسلامی فقہ " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

23:57 - January 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2258905
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے گورنرنے اس مقدس شہر میں "نجف ؛ سال ۲۰۱۲ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز " سے مربوط "اسلامی فقہ " كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد كرنے كی خبر دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت العراق " كے حواے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف كے گورنر "عدنان الزرقی" نے كہا ہے كہ " نجف ؛ سال ۲۰۱۲ میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز " منصوبے كے سلسلے میں دس سيميناروں كا اہتمام كيا گيا ہے جن میں "اسلامی فقہ"، "اسلامی تقابلی تاريخ" اور "اديان كے درميان تعاون " نامی سيمينار شامل ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان پروگراموں كا آغاز ۲۲ فروری كو ہوگا اور یہ سال كے آخر تك جاری رہیں گے ۔
936589
نظرات بینندگان
captcha