ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " Islam Today" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كالج جس كا قيام جرمنی كی يونيورسٹی "ٹوبينگن " كی زير نگرانی عمل میں لايا گيا ہے ، اسلامی الہيات كے ان چار كالجوں میں سے ہے جو جرمنی میں قائم ہوئے ہیں ۔
جرمنی كے وزير تعليم "آنٹ شوان" نے جو خود بھی شعبہ الہيات كے كيتھولك فارغ التحصيل ہیں اس بارے میں كہاہے كہ اسلامی الہيات كالج كا افتتاح مسلمانوں كے جرمن معاشرے كا حصہ بننے كی جانب ايك اہم قدم ہے ۔
ياد رہے كہ جرمنی میں اس وقت بعض اسلامی مطالعاتی كالجز موجود ہیں ليكن كوئی ايسا كالج نہیں ہے كہ جس میں باقاعدہ طور پر اسلامی دروس كی تدريس كی جاتی ہو ۔
936613