حسنی مبارك عدالت میں ؛ مقدمہ كی سماعت آج متوقع

IQNA

حسنی مبارك عدالت میں ؛ مقدمہ كی سماعت آج متوقع

23:22 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259575
بين الاقوامی گروپ : كل 17 جنوری كو ملتوی ہونے والے مصركے مخلوع آمر حسنی مبارك كے مقدمہ كی سماعت آج 18 جنوری كو متوقع ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ maktoob.news كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل قاہرہ میں كرائم كورٹ نے "احمد رفعت" كی صدارت میں اس شہر كے "پوليس كالج" میں حسنی مبارك كے كيس كی ہونے والی سماعت كو آج 18جنوری تك ملتوی كرديا تھا ۔
عدالت نے كل كی سماعت میں مدعی عليه كے دفاعی بيانات كو قلم بند كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ مبارك كے وكيل نے اعلان كيا ہے كہ دفاع كی تكميل كے لیے كم از كم ۵ پيشيوں كی ضرورت ہے جن میں "حسنی مبارك" ،اس كے بیٹے "حبيب العادلی "اور مبارك كی حكومت كے وزير داخلہ كے دفاعی بيانات كو قلم بند كيا جائے ۔
937376
نظرات بینندگان
captcha