ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر میں صیہونی سفير يعقوب آميتای نے مصر كے ۲۵ جنوری كے انقلاب كی سالانہ تقريبات سے خوفزدہ ہو كر كل قاہرہ سے فرار ہو گئے ہیں ۔
قاہرہ ائير پورٹ كے با خبر ذرائع نے زور دے كر كہا : يعقوب آميتای آٹھ افراد پر مشتمل سفارتی عملے كے ہمراہ قاہرہ سے روانہ ہوا ہے ۔
تجزیہ نگاروں كا كہنا ہے كہ اسرائيلی سفير كے فرار سے عياں ہوتا ہے كہ اس مرتبہ پھر صیہونی سفارت خانے پر قبضے كا احتمال موجود ہے ۔
938370