خطيب جمعہ بيروت كی لبنانی مارونی عيسائيوں كے ساتھ ملاقات

IQNA

خطيب جمعہ بيروت كی لبنانی مارونی عيسائيوں كے ساتھ ملاقات

20:07 - January 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2260049
بين الاقوامی گروپ : خطيب جمعہ بيروت شيخ علی فضل اللہ نے كل ۱۹ جنوری كو لبنانی مارونی عيسائيوں كے رہنما بشارہ الراعی كی قيادت میں عيسائی وفد كے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فريقين نے اس ملاقات میں اسلام و مسيحيت كے درميان تعلقات كے فروغ اور خطے میں درپيش تبديليوں سے متعلق گفتگو كی ہے ۔
علمائے مسلمين لبنان كی نظآرتی كمیٹی كے سربراہ شيخ احمد زين نے اس ملاقات میں كہا : لبنان كے شيعہ اور اہل سنت مسلمان ملك كے ديگر اديان كے ساتھ گفتگو كے حامی ہیں اور ان كا خيال ہے كہ خطے میں درپيش جنگیں اور لڑائياں مذہبی نہیں ہیں بلكہ سياسی ہیں اور اسی وجہ سے اديان كے پيروكاروں كو سياسی مسائل میں حصہ نہیں لينا چاہئیے ۔
938377
نظرات بینندگان
captcha