ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فريقين نے اس ملاقات میں اسلام و مسيحيت كے درميان تعلقات كے فروغ اور خطے میں درپيش تبديليوں سے متعلق گفتگو كی ہے ۔
علمائے مسلمين لبنان كی نظآرتی كمیٹی كے سربراہ شيخ احمد زين نے اس ملاقات میں كہا : لبنان كے شيعہ اور اہل سنت مسلمان ملك كے ديگر اديان كے ساتھ گفتگو كے حامی ہیں اور ان كا خيال ہے كہ خطے میں درپيش جنگیں اور لڑائياں مذہبی نہیں ہیں بلكہ سياسی ہیں اور اسی وجہ سے اديان كے پيروكاروں كو سياسی مسائل میں حصہ نہیں لينا چاہئیے ۔
938377