سلمان رشدی كا سفر منسوخ ، ہندوستانی مسلمانوں میں خوشی كی لہر

IQNA

سلمان رشدی كا سفر منسوخ ، ہندوستانی مسلمانوں میں خوشی كی لہر

20:17 - January 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2260066
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كے اسلامی گروپوں نے سلمان رشدی كے دورہ ہندوستان منسوخ ہونے پر مسلمانوں كی كوششوں كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئے اسے ايك عظيم كاميابی قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «tv5»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بدنام زمانہ كتاب كے مصنف سلمان رشدی ملعون كے سفرِ ہندوستان منسوخ ہونے پر اسلامی گروپوں نے اعلان كيا ہے كہ آج ۲۰ جنوری كے مظاہروں كو منسوخ كر ديا گيا ہے ۔
جماعت اسلامی ہندوستان كے مسئولين نے ايك بيان میں مسلمان شہريوں كو خراج تحسين پيش كرنے كے ضمن میں واضح كيا : ہندوستانی پوليس نے ہمیں يقين دلايا ہے كہ رشدی ملعون ادبی فيسٹيول میں شركت نہیں كرے گا اور ہم بھی تمام مسلمان شہريوں كو اطلاع ديتے ہیں كہ روز جمعہ كے احتجاجی مظاہروں كو لغو كر ديا گيا ہے ۔
938304
نظرات بینندگان
captcha