شمالی فرانس كے ايك اسلامی مركز كی بے حرمتی

IQNA

شمالی فرانس كے ايك اسلامی مركز كی بے حرمتی

23:38 - January 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2260813
بين الاقوامی گروپ : نامعلوم ايجنٹوں نے 27 دسمبر، " كو (Montigny-en-Ostrevent) شہر كی مسجد اور اسلامی مركز پر حملہ كر كے مسلمانوں كے خلاف وال چاكنگ كی .
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «yabiladi» كے حوالے سے كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل صبح بعض شرپسند عناصر نے ايك مسجد اور شمالی فرانس میں زير تعمير اسلامی مركز پر حملہ كر كے اسلام اور مسلمانوں كے خلاف نعرے لكھنے كے ضمن میں ، صليب كی تصاوير بھی توڑ ڈالیں اورجرمن نازی حزب كی علامت سرخ رنگ سے ديواروں پر كندہ كر گئے .
فرانسيسی پوليس نے بتايا ہے كہ اس معاملے پر تحقيقات شروع كر دی گئی ہیں، ليكن ابھی تك اس نسلی پرستانہ كاروائی میں ملوث افراد كا كوئی سراغ نہیں مل سكا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ (Montigny-en-Ostrevent) شہر كی اس مسجد اور اسلامی مركز كی تعمير مقامی مسلمانوں كی جانب سے 2010ء كے اوائل میں شروع كی گئی تھی اور تقريبا تين مہينے كے بعد اس كا باقاعدہ افتتاح كر ديا جائے گا ۔.
937412
نظرات بینندگان
captcha