مشترك المنافع ممالك(CIS) كے پہلے اسلامی بينك كی تاسيس

IQNA

مشترك المنافع ممالك(CIS) كے پہلے اسلامی بينك كی تاسيس

23:36 - January 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2260815
سياسی وسماجی گروپ : جمہوریہ آذر بائيجان كے عالمی بينك ، روس كے تجارت بينك اور جمہوریہ قزاقستان كے پہلے اسلامی بينك نے مل كر كام كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، جمہوریہ آذر بائيجان كے عالمی بينك كے ڈائريكٹر «بهنام قربانزاده»، "BehnamQorbanzadeh"، نے اس خبر كے ضمن میں كہا : عالمی بينك آذر بائيجان كو ، مشترك المنافع ممالك كے چوتھے اجلاس منعقدہ "باكو" ، میں اسلامی ممالك كی مالياتی ترقی كے علاقائی ہیڈ آفس كے طور پر منتخب كر ليا گيا ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : عالمی بينك آذر بائيجان اور رشين ٹریڈ بينك كے درميان دستخط شدہ قرارداد كے مطابق رشين بينك اسلامی بينك كی تاسيس كے حوالے سے آذربائيجان كے ماہرين اور مشاورين كی خدمات حاصل كرے گا ۔
937458
نظرات بینندگان
captcha