ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ"الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مغربی شہر "مدينہ منورہ" میں سعودی مذہبی پوليس كی جانب سے مسجد نبوی ﴿ص﴾ كے قريب واقع جنت البقيع كی بے حرمتی كے بعد كشيدگی ديكھنے كو ملی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق سعودی پوليس نے جنت البقيع كے زائرين كی توہين كے ساتھ ساتھ اشتعال انگيز جملات كا بھی استعمال كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ وہابيوں كے انتہاپسند گروپوں نے ۸ شوال ١۳۴۴ ھجری كو اس قبرستاں میں موجود آئمہ معصومين﴿ع﴾ كی قبروں كو منہدم كر كے اس مقدس اور نورانی سرزمين كو ويرانے میں تبديل كر ديا تھا ۔
938802