امام خمينی﴿رہ﴾ كے فتوے سے خوف زدہ سلمان رشدی كا دورہ بھارت منسوخ

IQNA

امام خمينی﴿رہ﴾ كے فتوے سے خوف زدہ سلمان رشدی كا دورہ بھارت منسوخ

23:56 - January 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2260825
بين الاقوامی گروپ : " آيات شيطانی" كتاب كے مھدور الدم مصنف "سلمان رشدی" نے امام خمينی﴿رہ﴾ كی جانب سے واجب القتل قرار ديئے جانے كے فتوے پر مسلمانوں كے ممكنہ عمل درآمد كے خوف سے دورہ ہندوستان كو منسوخ اور ادبی فيسٹول میں شركت سے معذرت كرلی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "جے پور" كے ادبی فيسٹول میں شركت كے لیے بھارت كا دورہ كرنے والے استعماری ايجنٹ رشدی نے بھارتی مسلمانوں كے وسيع پيمانے پرمظاہروں اور امام خمينی ﴿رہ﴾ كے فتوے پر مسلمانوں كی جانب سے ممكنہ عمل درآمد كے خوف سے ہندوستان كے سفر كو منسوخ كرديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كفر آميز كتاب " آيات شيطانی" كے مرتد مصنف سلمان رشدی نے "جے پور " كے ادبی فيسٹول كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرنا تھا ليكن ہندوستان كے مختلف مسلمان گروپوں كے شديد احتجاج كے باعث وہ اس پانچ روزہ فيسٹول میں شركت نہیں كرے گا ۔
938559
نظرات بینندگان
captcha