ليبيا ؛ مظاہرين كی جانب سے اسلامی شريعت كے نفاذ كا مطالبہ

IQNA

ليبيا ؛ مظاہرين كی جانب سے اسلامی شريعت كے نفاذ كا مطالبہ

23:58 - January 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2260826
بين الاقوامی گروپ : كل ۲۰ جنوری كو ليبيا كے مشرقی شہر" بن غازی " میں ہزاروں افراد نے شہر كے "تحرير" چوك میں مظاہرے كے دوران ملك كے بنيادی دستور میں اسلامی شريعت كے استعمال كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "afreeknews"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "بن غازی" كے تقريبا تين ہزار شہريوں نے گزشتہ كئی مہينوں كی طرح كل بھی ليبيا میں اسلامی شريعت كو قانون سازی كا بنيادی ماخذ قرار دينے كے حق میں مظاہرہ كيا ہے ۔
مظاہرين ہاتھوں میں قرآن مجيد كے نسخے اٹھا كر حكومت سے مطالبہ كرتے ہوئے "ہم اسلامی قانون چاہتے ہیں " كے نعرے لگا رہے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہرے كے دوران شہريوں كے درميان پمفلٹ تقسيم كیے گئے جن میں ملك كے بنيادی آئين میں اسلامی شريعت كے استعمال كی ضرورت كو بيان كرنے كے ساتھ ساتھ حكمرانوں سے مطالبہ كيا گيا تھا كہ اسلامی شريعت كے موضوع كو ناقابل تغيير اصول كی نگاہ سے ديكھا جائے اور بنيادی آئين میں شامل باقی شقوں كے برعكس رائے گيری كے بغير اس مسئلے كی منظوری دی جائے ۔
938553
نظرات بینندگان
captcha