رحلت پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے موقع پر نجف اشرف میں زائرين كا ہجوم

IQNA

رحلت پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے موقع پر نجف اشرف میں زائرين كا ہجوم

23:52 - January 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2261656
بين الاقوامی گروپ : نجف كی صوبائی سلامتی كونسل كی كمیٹی نے ۲۰ جنوری كو پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی وفات كے موقع پرنجف اشرف میں تقريبا ايك لاكھ زائرين كی موجودگی كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف كی صوبائی سلامتی كونسل كی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ عرب اور غير عرب ممالك سے تقريبا ايك لاكھ زائرين وفات رسول اكرم ﴿ص﴾ كی مناسبت سے منعقدہ عزاداری میں شركت كے لیے نجف آئے ہیں جن كے لیے رہائش اور رفاہی سہوليات كا انتظام كيا گيا ہے ۔
كمیٹی كے صدر "لوی الياسری" نے كہا ہے كہ زائرين كے كچھ گروپ ہوائی راستے كے ذريعے نجف كے بين الاقوامی ائير پورٹ اور باقی زمينی راستوں سے نجف اشرف پہنچے ہیں ۔
واضح رہے كہ ان زائرين كا تعلق جمہوری اسلامی ايران ، لبنان ، خليج فارس كے ممالك ، امريكہ ، يورپ اور ايشيا كے مختلف ممالك سے ہے ۔
938652
نظرات بینندگان
captcha