امام موسی صدر كے اغوا میں ملوث ملزموں كے عدالتی ٹرائل سترہ فروری تك ملتوی

IQNA

امام موسی صدر كے اغوا میں ملوث ملزموں كے عدالتی ٹرائل سترہ فروری تك ملتوی

23:59 - January 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2261660
بين الاقوامی گروپ : ۲۰ جنوری كو لبنانی جسٹس شوری نے امام موسی صدر كے اغوا میں ملوث ليبيا كے سابق آمر معمر قذافی كے عدالتی ٹرائل كو اس كی موت كے مصدقہ سركاری ثبوتوں كی عدم موجودگی كے باعث ١۷ فروری تك ملتوی كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " elnashra" كے حوالے سےنقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی جسٹس شوری نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں "شيخ محمد يعقوب" اور"عباس بدر الدين" كے اغوا میں ملوث ليبيا كے معزول آمر "معمر قذافی" كے مقدمے كی سماعت كو اس كی موت كے مصدقہ سركاری شواھد كی عدم موجودگی كے باعث ١۷فروری تك ملتوی كرديا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ عدالتی ٹربيونل لبنان كے چيف جسٹس "سامی منصور" كی سربراہی میں ديگر لبنانی ججز"الياس يوناصيف" ، "آنتونی عيسی الخوری"،"غسان رباح" اور "بركان سعد" كے ايك بينچ پر مشتمل تھا ۔
939006
نظرات بینندگان
captcha