ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «APS» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سينيگال كے قرآنی مدارس كے اساتذہ اور منتظمين پر مشتمل ايسوسی ايشن نے ۲۲ جنوری كو ايك بيان میں قرآنی مراكز كے حوالے سے حكومتی پاليسيوں پر تنقيد كرتے ہوئے حكومتی عہديداروں سے مدارس كے آئين پر نظر ثانی كے وعدوں پر توجہ كی اپيل كی ہے ۔
قابل ذكرہے اس ايسوسی ايشن نے حكومت سے اپيل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی تعليم سے آگاہ افراد كو ان مدارس كی نگرانی كے لیے انتخاب كرے كيونكہ حكومت كی طرف سے نگرانی كے لیے بھيجے جانے والے بيشتر افراد دينی علوم سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔
939568