ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "المنار"كے حوالے سےنقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ"شيخ عيسی قاسم" نے "الدراز" كے علاقہ میں واقع مسجد"امام صادق(ع)"میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ جس كو بھی كسی مؤمنہ خاتون كی بے حرمتی كرتے ہوئے ديكھیں اس كے خلاف شديد ردعمل كا اظہار كریں یہاں تك كہ اس كو روند ڈالیں !
بحرينی شيعوں كے قائد نے ملكی جيلوں میں خواتين كو مسلسل حراست میں ركھنے كی مخالفت كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ايك ايسا زخم ہے جو حكومت كی ظالمانہ سياسی پاليسيوں كے بدولت عوام كے ضمير میں ايجاد ہوا ہے جس كی مسؤليت آل خليفہ كی گردن پر ہے ۔
939142