ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "ami" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موريطانیہ كے صدر نے ۲۳ جنوری كو ملك كے دارالحكومت "نواكشوط" میں منعقدہ بين الاقوامی كانفرنس " اصلاحی سوچ اور تشدد آميز رویے سے گريز" كی افتتاحیہ تقريب میں خطاب كے دوران تشدد اور انتہا پنسدی كے مقابلے پر زور ديتے ہوئے كہا ہےكہ كچھ انتہا پسند افراد اسلام كی حقيقی تعليمات سے دور ہونے كے سبب تشدد كا راستہ اپناتے ہیں اور یہ مسلمان علماء كا وظيفہ ہے كہ ان افراد كا مقابلہ كریں اور لوگوں كو حقيقی اسلام سے آشنا كر كے غلط افكار كی ترويج كا سد باب كریں ۔
939649