موريطانیہ كے صدركی جانب سے انتہا پسندی كے خلاف جنگ میں علماء كے كردار پر تاكيد

IQNA

موريطانیہ كے صدركی جانب سے انتہا پسندی كے خلاف جنگ میں علماء كے كردار پر تاكيد

23:49 - January 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2261818
بين الاقوامی گروپ : موريطانیہ كے صدر " محمد ولد عبد العزيز" نے معاشرے كی اصلاح میں علماء كے كردار پر زور ديتے ہوئے علماء سے درخواست كی ہے كہ لوگوں كو اسلام كے حقيقی راستے كی ہدايت كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "ami" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موريطانیہ كے صدر نے ۲۳ جنوری كو ملك كے دارالحكومت "نواكشوط" میں منعقدہ بين الاقوامی كانفرنس " اصلاحی سوچ اور تشدد آميز رویے سے گريز" كی افتتاحیہ تقريب میں خطاب كے دوران تشدد اور انتہا پنسدی كے مقابلے پر زور ديتے ہوئے كہا ہےكہ كچھ انتہا پسند افراد اسلام كی حقيقی تعليمات سے دور ہونے كے سبب تشدد كا راستہ اپناتے ہیں اور یہ مسلمان علماء كا وظيفہ ہے كہ ان افراد كا مقابلہ كریں اور لوگوں كو حقيقی اسلام سے آشنا كر كے غلط افكار كی ترويج كا سد باب كریں ۔
939649
نظرات بینندگان
captcha