ميدان التحريرمصر میں انقلاب كی پہلی سالگرہ كے موقع پر لوگوں كا اجتماع

IQNA

ميدان التحريرمصر میں انقلاب كی پہلی سالگرہ كے موقع پر لوگوں كا اجتماع

21:52 - January 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2262406
بين الاقوامی: سينكڑوں كی تعداد میں آج انقلاب مصر كی پہلی سالگرہ كے موقع پر مصری عوام ميدان التحرير میں جمع ہوئے۔
قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر كے روزنامہ اليوم السابع كے حوالہ سے، آج 25 جنوری كو مصری عوام نے پہلی سالگرہ كے موقع پر كہ جس دن حسنی مبارك كی حكومت كا خاتمہ ہوا تھا ميدان التحرير میں جمع ہونے لگے ۔رپورٹس اس بات كی حكايت كرتی ہیں كہ مصری عوام آج صبح كے ابتدائی لمحات میں سخت سردی اور شديد بارش كے باوجود قاہرہ كی روڈز پر نكلتے ہوئے اپنے آپ كو ميدان التحرير تك پہنچايا تاكہ مصر كے انقلاب كی پہلی سالگرہ كا جشن منا سكیں۔اور ميدان التحرير مختلف قسم كے نعروں سے گونج اٹھا۔خاص طور پر ان نعروں میں مصر كے شہداء كے قاتلوں كو سزا دينے كا مطالبہ كيا گيا۔ واضح رہے كہ اس اجتماع میں مصر كے عوام اور اخوان المسلمين كے طرفداروں میں معمولی قسم كا جھگڑا بھی ہوا۔


940704
نظرات بینندگان
captcha