اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كا آغاز

IQNA

اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كا آغاز

23:10 - January 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2262431
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كا آغاز ۲۴ جنوری سے انڈونيشيا كے شہر "پام بنگ" میں كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امارات سميت اسلامی تعاون تنظيم كے باقی ركن ممالك كے پارليمانی نمائندوں كی موجودگی میں شروع ہونے والا یہ اجلاس ۳۱ جنوری تك جاری رہے گا ۔
پانگ بن میں اسلامی پارليمانی يونين كا یہ اجلاس سلسلہ وار نشستوں جيسے يونين كی مركزی ايگزيكٹو كمیٹی كی ستائيسویں نشست، يونين شوری كی چودہویں نشست ،اسلامی ممالك كی خواتين اركان پارليمنٹ كے نمائندوں كی كانفرنس، اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی پارليمانی يونين كانفرنس كے ہمراہ منعقد ہوگا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ممالك كے پارليمانی سپيكرز اور مختلف وفود اس اجلاس سے خطاب كریں گے جبكہ حاضرين كے درميان يونين كی سابقہ نشستوں كی كارگردگی پر مشتمل رپورٹ بھی تقسيم كی جائے گی ۔
939595
نظرات بینندگان
captcha