ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ramn» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع اس ملك كی اسلامی تنظيموں كی يونين اور شمالی فرانس كی اسلامی يونين كی كوششوں سے مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ سے رات ١١ بجے تك شہر (LILLE) كے كانفرنس ہال میں منعقد ہوگا ۔
واضح رہے كہ فرانس میں مقيم مصری نژاد عالم "شيخ عمر عبد الكافی" ، مصری يونيورسٹی كے استاد "راغب السرجانی" پيرس میں واقع مسجد "الدعوة" كے متولی "لاربی كشات" اور فرانس كے ديگر ممتاز علماء اس اجتماع میں "الہی اديان اور روحانيت كی مينجمنٹ" كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سالانہ اجتماع؛ نمائش ، سوال و جواب كی نشستوں ،اور ثقافتی حلقوں كے مختلف پروگراموں پر مشتمل ہو گا ۔
940588