برونائی ؛ فوج كے لیے قرآنی تعليم پر مشتمل كورس كا آغاز

IQNA

برونائی ؛ فوج كے لیے قرآنی تعليم پر مشتمل كورس كا آغاز

0:00 - January 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2262696
بين الاقوامی گروپ : ۲۴ جنوری كو برونائی فوج كے نو مسلم فوجيوں كے لیے ملك میں قرائت قرآن كی تعليم پر مشتمل كورس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Asia One» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برونائی كی مسلح افواج كے دينی ادارے كی كوششوں سے اس تعليمی كورس كا انعقاد فوج كے افسروں اور كاركنوں كو قرائت قرآن كے ابتدائی اصولوں كی تعليم دينے كی غرض سے كيا گيا ہے ۔
۶ دن تك جاری رہنے والے اس كورس میں حروف، مخارج حروف ، اعراب اور قرآنی علامتوں كے ساتھ ساتھ ملكی فوج كے نومسلم فوجيوں كو نماز كی تعليم بھی دی جائے گی۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تعليمی كورس جو "ٹوٹانگ" كے علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی میں جاری ہے ۳١جنوری كو شركاء سے لیے جانےوالے امتحان كے ساتھ اختتام پزير ہوگا ۔
940623
نظرات بینندگان
captcha